اوباما کا پولیس پر رویہ بدلنے پر زور - اقلیتی طبقہ میں اعتماد بحال کرنے کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

اوباما کا پولیس پر رویہ بدلنے پر زور - اقلیتی طبقہ میں اعتماد بحال کرنے کا مشورہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ میزوری اور نیویارک میں غیر مسلح سیاہ فاموں کی ہلاکت کے بعد اب وقت آچکاہے کہ پولیس اپنے طریقہ کار کو بدلے اور اقلیتی طبقات میں اپنا اعتماد بلند کرنے کی کوشش کرے۔ اوباما نے کہا کہ فرگوسن نے مائیکل براؤن اور نیویارک شہر میں ایرک گارنر کی ہلاکتوں سے بیشتر طبقات میں احساس محرومی کا جذبہ بہت بڑھ چکا ہے ۔ اوباما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پولیس اپنا رویہ تبدیل کرے۔ اوباما کے مطابق پولیس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مختلف طبقات کے ساتھ تال میل کے ذریعہ قانون کو بہتر طور پر نافذ کرے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں براؤن نامی سیاہ فام شخص کو ایک سفید فام پولیس آفیسر نے گولی ماردی تھی ۔ یہ واقعہ ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں پیش آیا تھا ۔ اسی طرح جولائی میں گارنر نامی ایک شخص پولیس کی جانب سے گلا گھوٹنے کے باعث فوت ہوگیا تھا۔ ان دونوں واقعات کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔

White House task force urges police to build trust in minority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں