امریکہ۔ اسرائیل کشیدگی 2016 تک جاری رہنے کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

امریکہ۔ اسرائیل کشیدگی 2016 تک جاری رہنے کا انتباہ

پیرس
اے ایف پی
امریکی نائب وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فرانسیسی ریڈیو اسٹیشن یوروپ1کو ایک انٹر ویوکے دوران روایتی حلیفوں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان2016ء تک کشیدگی جاری رہنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کی میعاد کے اختتام تک اتفاق اور اختلاف کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔ صورتحال اور مزاج وقت سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ااوباما انتظامیہ کے آخری2سال تک حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو منگل کو کیبیٹول ہل کاد ورہ کرنے والے ہیں جس کا مقصد ایران کے نیو کلیر عزائم کے حوالے سے وائٹ ہاؤز کے ساتھ پرجوش بحث و تکرار کے دوران دوسرے مرحلے کی بات چیت ہے ۔ اوباما نے امریکہ ۔ ایران عارضی معاہدہ پر وزیر اعطم کی تنقید کے حوالے سے نتن یاہو کی ملامت کی تھی ۔ اس معاہدہ کے سبب رواں ہفتہ کے دوران ایران کے نیو کلیر پروگرام پر بات چیت کی راہ ہموار ہوئی تھی جو ہنوز جاری ہے ۔ بلنکن نے یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ اوباما نے کسی بھی عالمی قائد کے ساتھ ربط و ارتباط کے حوالہ سے اتنا وقت نہیں گزارا جتنا انہوں نے نتن یاہو کے ساتھ گزارا ہے ۔ اس کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس سے بے اعتمادی کی فضا تعمیر ہوگی ۔ بلنکن نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ ان سب کے باوجود اسرائیل کی سیکوریٹی سے متعلق امریکہ کا موقف تبدیل نہیں ہوگا ۔ بلنکن نے ساتھ ہی شام میں سیاسی منتقلی کی پرزور تائید کرتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے ۔ بشار الاسد نہ صرف خطہ بلکہ عالمی امن کے لئے بھی درد سر بنے ہوئے ہیں ۔ فی الحال وہ سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ وہ اپنا قانونی ، موقف کھوچکے ہیں اور ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ۔ انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے سیاسی تبدیلیاں ضروری ہوگئی ہیں۔

Top official warns US-Israel tensions could last until 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں