مہاتما گاندھی برطانوی ایجنٹ تھے - سادھوی پراچی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

مہاتما گاندھی برطانوی ایجنٹ تھے - سادھوی پراچی

غازی آباد
پی ٹی آئی
وی ایچ پی کی متنازعہ لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہ الزام لگاتے ہوئے ایک اور تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ مہاتما گاندھی برطانوی ایجنٹ تھے اور ملک کی آزادی میں ان کا تعاون بالکل معمولی ہے ۔ چند دن قبل پریس کونسل آف انڈیا کے سابق صدر نشین مارکنڈے کاٹجو نے بھی ایساہی الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے ہندو دھرم سمیلن کے موقع پر ایک ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد ، رام پرساد بسمل، اور سبھاش چندر بوس کی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان انگریزوں کے شکنجہ سے آزاد ہوا ۔ وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ احتجاج اور بھوک ہڑتال کے گاندھی کے طریقے تحریک آزادی کے حصول میں بیکار تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بسمل کو جب پھانسی دی گئی گاندھی چرخہ چلانے اور کپاس کاتنے میں مصروف تھے ۔ رام مندر کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر موجود ہے اور وی ایچ پی وہاں ایک شاندار مندر کی تعمیر کی کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کا نعرہ نہیں لگاتے اور گاؤ کشی کرتے ہیں اور ترنگے کی توہین کرتے ہیں وہ ہندوستان میں رہنے کے لائق نہیں ہیں ۔

After Katju, VHP leader Sadhvi Prachi calls Mahatma Gandhi a 'British agent'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں