آئی ایس آئی ایس کے بعض ہمدردوں کی نگرانی جاری - حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

آئی ایس آئی ایس کے بعض ہمدردوں کی نگرانی جاری - حکومت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چند ہندوستانی نوجوان عراق و شام کا سفر کرنے کے بعد خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوئے ہیں جب کی چند آئی ایس آئی ایس کے ہمدردوں پر سیکوریٹی ایجنسیوں کی نظر ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے راجیہ سبھا کو یہ بھی بتایا کہ انٹلیجنس اور سیکوریٹی ایجنسیوں نے شام اور عراق کا سفر کرنے بعض نوجوانوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے ۔ ان کی کونسلنگ کی جارہی ہے اور ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔ چودھری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی ایجنسیوں خی جانب سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں سے پوچھ تاچھ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی آئی ایس آئی دہشت گردوں یا دہشت گرد تنظیموں کو پناہ گاہ تربیت سرپرستی اور مالی مدد فراہم کرتے ہوئے ہندوستان میں دہشت گردانہ سر گرمیوں کو فروغ دے رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی انٹلی جنس اطلاعات نہیں ملی ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ بغداد کی آئی ایس آئی یا اس سے متعلق تنظیمیں آئی ایس آئی کی ساز ش سے ملک میں سر گرم ہوئی ہوں ۔ بہرحال آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کرنے چند ہندوستانی نوجوان عراق یا شام گئے ہیں ۔

Some ISIS sympathisers are under surveillance: Govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں