اترپردیش کے عازمین حج کے کوٹہ میں کمی پر مرکز کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

اترپردیش کے عازمین حج کے کوٹہ میں کمی پر مرکز کی مذمت

لکھنو
یو این آئی
حکومت اتر پردیش نے سال حال اس ریاست سے عازمین حج کے کوٹہ میں کمی کرنے سے متعلق مرکز کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ ریاستی حکومت نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کریں اور مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے اتر پردیش کے عازمین حج کے کوٹہ میں اضافہ کریں ۔ ریاستی وزیر اقلیتی امور محمد اعظم خان نے سشما سوراج کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ گجرات کے عازمین حج کے کوٹہ میں صد فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ لیکن یوپی و دیگر ریاستوں کے کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے ۔ یہ ایک بدبختانہ بات ہے۔ یوپی کے عازمین حج کے کوٹہ میں گزشتہ سال کے مقابلہ سال حال1649کمی کردی گئی ۔ اعظم خان نے وزیر خارجہ کے نام بھیجے گئے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ہم نے قبل ازیں مطالبہ کیا تھا کہ سال گزشتہ کے کوٹہ میں اضافہ کیاجائے لیکن حیرت کی بات ہے کہ مرکز نے اس کوٹہ میں کمی کردی ہے ۔ یہ اقدام لائق مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ یوپی کے عازمین حج کے کوٹہ میں6272کااضافہ کیا گیا تھا۔ اعظم خان نے وزیر خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کوٹہ پر غور مکرر کریں اور سال گزشتہ کے کوٹہ سے اس کوٹہ میں اضافہ کریں ۔

UP condemns the reduction in the quota of Hajj pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں