غریبوں کو مفت بیڈ فراہم کروائے جائیں - عآپ حکومت کی نجی اسپتالوں کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

غریبوں کو مفت بیڈ فراہم کروائے جائیں - عآپ حکومت کی نجی اسپتالوں کو ہدایت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عآپ حکومت نے آج کہا کہ نجی اسپتال غریبوں کے لئے مختص بیڈس میں سے کم از کم80فیصد بیڈ انہیں فراہم کریں ایس انہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایک پریس کانفرنس میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ نجی اسپتال ہر سال ان بیڈس کو خالی رکھ کر کم ازکم75کروڑ بچاتے ہیں ۔ نجی اسپتالوں کو یہ ممکن بنانا ہوگا کہ غریبوں کے لئے مختص بیڈس سے کم از کم80فیصد انہیں فراہم کئے جاسکیں ۔ اس سے کم ریاستی حکومت کے قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ جین نے کہ اکہ دہلی کے تمام41اسپتالون میں کل ملا کر623بستر غریبوں کے مفت علاج کے لئے مختص ہیں جن میں سے صرف50فیصد ہی استعمال ہوپاتے ہیں ۔ اب سے سرکاری اسپتالوں سے مریضوں کو ان41نجی اسپتالوں میں بھیجوایاجائے گا اس لئے اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی تضاد نہیں ہونا چاہئے ۔ اور نجی اسپتال ان غریب مریضوں کے علاج سے انکار نہیں کرپائیں گے ۔ اس کام کی نگرانی کے لئے دہلی حکومت 85پیشنٹ ویلیفر آفیسرس کا تقرر کررہی ہے جو ان نجی اسپتالوں میں حکومت کے نمائندے ہوں گے ۔

Offer beds for poor or face action: AAP warns private hospitals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں