آئی اے این ایس
ترک ایر لائنس کا ایک طیارہ نیپال کے ٹربیون انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اترتے وقت پھسل گیا ایر پورٹ حکام نے یہ بات بتائی ۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی کو مقامی ایر پورٹ جنرل منیجر نے کہا کہ تمام227مسافرین جو فلائٹ TK-726میں سوار تھے محفو ظ ہیں کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ ایر پورٹ جنرل منیجر اور عملہ کو ایمر جنسی لینڈنگ کے ذریعہ بچا لیا گیا جب طیارہ لینڈنگ کے وقت اس کا اگلا حصہ رن وے سے جا لگا تھا، طیارہ 8بجے صبح اتر رہا تھا ۔ عہدیدار نے بتایا کہ طیارہ نے ناکافی روشنی کے باعث رن وے کو چھو لیا ۔ متعدد گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر گہرے کہر کی وجہ سے اثر پڑا ۔ واضح رہے کہ نیپال میں واحد انٹر نیشنل ایرپورٹ ہے جہاں گزشتہ تین یوم سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے ۔
Turkish Airlines plane skids off Nepal runway
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں