پی ٹی آئی
پاکستانی شہر پشاور میں فرائیڈفش فروخٹ کرنے والے30سالہ محمد گل کو صرف اس لئے مقبولیت اور شہرت حاصل ہورہی ہے کہ وہ کھولتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر تلی ہوئی مچھلیان پلک جھپکتے ہی نکال لیتا ہے ۔ ڈان نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے محمد گل کے حوالہ سے بتایا کہ یہ میرا جذبہ شوق ہے ۔ 4بچوں کے والد نے پشاور کے رنگ روڈ علاقہ میں تلی ہوئی مچھلیان فروٹ کرنے کے لئے چھوٹی سی ایک دکان کئی سال قبل کھولی تھی اور رفتہ رفتہ صرف اسی سبب اس کی شہرت دوردراز کے علاقوں تک پھیل گئی کہ وہ کھولتے ہوئے تیل میں(کسی دستانہ کی مدد لئے بغیر) ہی ہاتھ ڈال کر تلی ہوئی مچھلی نکال لیتا ہے ۔ اس نے بتایا کہ یہ کوشش میں نے8سال قبل شروع کی تھی اور اب اس کا عادی ہوچکا ہوں ۔ کھولتا ہوا تیل مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
Peshawar fish-seller puts on a show by dunking hands in hot oil
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں