اوباما سے متعلق ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا فیس بک اکاؤنٹ بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-05

اوباما سے متعلق ویڈیو پوسٹ کرنے والے کا فیس بک اکاؤنٹ بند

Georgia-Boy-CJ-Pearson-FB-account-removed
نیویارک
آئی اے این ایس
فیس بک نے جارجیا کے 12سالہ لڑکے سی جے پیئرسن کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے جس نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں بارک اوباما کی امریکہ سے محبت پر انگشت نمائی کی گئی تھی ۔ نیویارک کے میئر ریوڈی گیولانی نے حال ہی میں 3منٹ کے ایک ویڈیو میں امریکہ سے صدر اوباما کی محبت پر سوال اٹھایا تھا اور خود معلنہ قدامت پسند پیٹرشن نے ان کے ریمارک کی تائید کی تھی ۔ ریڈیو میں پیٹرسن کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ میں بارک اوباما سے متعلق گیولانی کے ریمارک کی تائید کرتا ہوں۔ اس ویڈیو کی پوسٹنگ کے بعد سوشیل نٹ ورکنگ پر مشتبہ سر گرمیوں کے جواز پر ویڈیو کی پوستنگ بلاک کردی گئی ۔ نیویارک ڈیلی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے ضوابط و قواعد کے مطابق فیس بک استعمال کنندگان کی عمر کم از کم 13سال ہونی چاہئے جب کہ سی جے پیٹرسن کی عمر صرف12سال ہے۔ پیٹرسن نے کمپنی کے اس فیصلہ کو جانب داری پر محمول کرتے ہوئے کہاکہ حقیقت تو یہ ہے کہ75لاکھ استعمال کنندوں کی عمر13سال سے کم ہے۔ 7ویں جماعت کے طالب علم نے21فروری کو یہ ویڈیوفیس بک پر پوسٹ کیا تھا۔

Facebook removes 12-year-old Boy C.J Pearson account after Obama criticism video

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں