تلنگانہ میں 2018 تک فاضل برقی پیداوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

تلنگانہ میں 2018 تک فاضل برقی پیداوار

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ضلع عادل آباد کے جئے پور منڈل کے پیگڑا پلی موضع میں600میگا واٹ کی گنجائش کے حامل سنگارینی تھرمل پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ برقی پیداواری یونٹ3,700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا جو تین سال میں مکمل ہوکر بجلی کی پیداواری شروع کردے گا ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے اس موقع پر ایک تصویری نمائش کا بھی مشاہدہ کیا جو سنگارینی کمپنی کی تاریخ پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر سنگ بنیاد تقریب میں تلنگانہ وزراء جگدیشور ریڈی ارو اندرا کرن ریدی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے کل رات اپنے دورہ ضلع کریم نگر کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تلنگانہ میں2018تک23ہزار میگاواٹ برقی پیدا کی جاسکے گی ۔ اس طرح اپنی ریاست ایک ایسی ریاست بن جائے گی جو فاضل برقی کی حامل ہوگی اور ہم پڑوسی ریاستوں کو بجلی فروخت کرسکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع عادل آباد کے جئے پور میں1200میگا واٹ کا سنگارینی تھرمل پاور اسٹیشن جاریہ سال نومبر سے برقی پیداوار کا آغاز کردے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سنگارینی تھرمل پاور اسٹیشن کے فی کس600میگاوات کے گنجائش کے حامل زیر تعمیر 2برقی پیداواری یونٹوں کے قریب ہی آج تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ تیسرا یونٹ بھی600میگاواٹ کی گنجائش کا حامل ہوگا ۔ کے چندر شیکھر راؤ ، ضلع کے دو وزراء اے اندرا کرن ریڈی اور جوگورمنا کے ہمراہ ذریعہ ہیلی کاپٹرا یک گھنٹہ تاخیر سے وہاں پہنچے ۔ سنگ بنیاد تقریب کے بعد وہ سنگارینی کمپنی کے گیسٹ ہاؤس روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا۔

Telangana will Become Power Surplus by 2018, Assures KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں