سمرتی ایرانی کے خلاف تبصرہ پر شرد یادو کا اظہار تاسف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

سمرتی ایرانی کے خلاف تبصرہ پر شرد یادو کا اظہار تاسف

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایچ آر ڈی وزیر سمرتی ایرانی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کے چند دن بعد جنتادل یو لیڈر شرد یادو نے آج اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں قائد اپویشن ارون جیٹلی کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ ایوان میں دو دن قبل مباحث کے دوران یادو کے تبصرے سے میڈیا میں انتہائی نامناسب تاثر پیدا ہوا ہے ، کہا کہ میں اس تنازعہ پر اظہار تاسف کرتا ہوں ۔ میں اسمرتی ایرانی کا احترام کرتا ہوں ۔ ارون جیٹلی نے یادو پر زور دیا کہ اپنے تبصرہ کی وضاحت کریں اور اس تنازعہ کو ختم کریں کیونکہ میڈیا نے ان کے حوالے سے لکھا ہے میں جانتا ہوں کہ آپ کس قسم کی شخصیت ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ اس کی وجہ سے ملک بھر میں غلط تاثر پیدا ہوا ہے ۔ جنتادل یو صدر نے اظہار تاسف کرنے کے بعد اور یہ کہنے کے بعد کہ وہ سمرتی ایرانی کا احترام کرتے ہیں ۔ یہ بھی کہا کہ جب ان کی ڈگریوں پر تنازعہ پیدا ہوا تھا تو وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ان کی مدافعت کی تھی ۔ یادو نے کہا کہ وہ بی جے پی وزیر قیادت حکومت کی دو خاتون وزراء ، وزیر کامرس نرملا سیتا رامن اور سمرتی ایرانی کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سیتا رامن کو بہترین اور اہل وزیر مانتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سمرتی ایرانی کی ڈگریوں پر تنازعہ پیدا ہوا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ان کا دفاع کیا تھا کہ وہ خود پولیٹکل سائنس کے انجینئر ہیں ۔ لیکن انہوں نے کبھی اس کی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ یادو نے کہا کہ اس وقت میں ان کا دفاع کرنے والا پہلا شخص تھا۔

Sharad Yadav regrets Smriti Irani remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں