پاکستان سے متعلق نصیر الدین شاہ کے ریمارک پر شیو سینا چراغ پا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

پاکستان سے متعلق نصیر الدین شاہ کے ریمارک پر شیو سینا چراغ پا

شیو سینانے آج فلم اداکار نصیر الدین شاہ کے اس ریمارک پر تنقید کی ہے جس میں شاہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات پر افسوس کا اظہار کیا تھا ۔ شیو سینا نے آج کہا کہ فلم اداکار کو چاہئے کہ ان کے سوال کا جواب ان افراد سے پوچھے جو پڑوسی ملک کی سر زمین کی جانب سے چلائی گئی دہشت گرد کارروائی کا شکار ہوئے ہیں۔نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی پر اپنے دکھ و رنج کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہندوستانیوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھائی گئی ہے کہ پاکستان انکا دشمن ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اکثر پاکستان جایا کرتا ہوں کیونکہ وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ فرداً فردا تعلقات نہایت اہم ہیں ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ شاہ کے اس سوال پر کہ کیوں پاکستان سے اتنی نفرت کی جاتی ہے، اس کا جواب وہ لوگ دیں گے جنہوں نے26/11کے حملوں میں اپنے عزیز و اقارب کی جانیں گنوائی ہیں۔ پاکستان مسلسل خون بہانے میں مصروف ہے۔ صرف26/11ہی نہیں بلکہ دہلی میں پارلیمنٹ پر حملہ اور دہشت گردانہ حملے جن کے اصل دماغ پاکستان میں موجود ہیں ۔ اداریہ میں شاہ کے ریمارکس کے علاوہ کہا گیا کہ اگر شاہ اپنی سالوں کی سخت محنت کی کمائی کھودیتے تب ایسے جملے کبھی نہیں نہیں کہتے۔ سینا نے کہا کہ صرف کچھ ہی دن قبل کشمیر کے کٹھاؤ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کے گیا جس میں ہندوستانی سپاہی ہلاک ہوا۔ اس سپاہی کے والدین سے پوچھئے کہ کیون آپ اتنا پاکستان سے نفرت کرتے ہیں ۔ اداریہ میں مزید لکھا گیا کہ پاکستان کی نیت و مقصد ہر کوئی اس وقت محسوس کرسکتا ہے جب پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی کے سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی تقاریب کے موقع پر علیحدگی پسندوں کو عشائی پر مدعو کیا تھا۔ ان تمام چیزوں کے رہتے ہوئے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ پاکستان سے نفرت کیوں کی جاتی ہے ۔ کیا ہمیں اس ماضی کو نظر انداز کرنا چاہئے جو ہماری سر زمین پر واقع ہوا تھا اور مستقبل میں ملک کے کیا منصوبہ ہیں۔ اداریہ میں کہا گیاکہ نصیر الدین شاہ نے جو برسوں کی سخت محنت کے بعد جو موقف حاصل کیا تھا ایک ہی لمحہ میں اسے کھودیا۔

Shiv Sena takes a jibe on Naseeruddin Shah over Indo-Pak remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں