اے ٹی ایس مہاراشٹرا کی جانب سے دو نوجوانوں کی گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

اے ٹی ایس مہاراشٹرا کی جانب سے دو نوجوانوں کی گرفتاری

مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) نے پیر کے روز انڈین مجاہدین کے بڑے سرغنہ یاسین بھٹکل کے قریبی دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ اے ٹی ایس نے کرناٹک بھٹکل کے ساکن اسماعیل آفاق لنکا(36) اور صدام حسین فیروز خان(28) کو بنگلورو پولیس سے اپنی تحویل میں لیا ۔ دونوں پر شبہ ہے کہ انہوں نے ملک بھر میں دھماکوں بشمول2011میں ممبئی بم دھماکوں کے لئے یاسین کو دھماکو اشیا فراہم کی تھی۔3جولائی2011ء کو تین طاقتور بم حملوں میں ممبئی دہل اٹھی تھی جن میں کم از کم21افراد ہلاک اور141افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اے ٹی ایس کے مطابق بنگلوروپولیس نے8جنوری لنکا اور خان کو دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ گرفتار کرتے ہوئے ان پر’’پویا‘‘ اور دھماکہ خیز اشیاء قانون کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا ۔ ایک اے ٹی ایس آفیسر کے بموجب ہماری ٹیم نے دونوں سے سوالات کئے، استفسار کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یاسین بھٹکل اور ایک دیگر مجرم اسد اللہ ہادی کو ممبئی میں دھماکوں کی انجام دہی کے لئے ان دونوں دھماکہ خیز مادہ فراہم کیاتھا۔ دونوں کو کل عدالت کے سامنے پیش کیاجائے گا۔

2 more arrested in 13/7 Mumbai serial blast case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں