ششی کپور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

ششی کپور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب

Shashi-Kapoor-selected-for-Dadasaheb-Phalke-Award
نئی دہلی
پی ٹی آئی
اداکار و فلمساز ششی کپور کو آج ہندوستان میں فلموں کے باوقار اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ جنہوں نے بالی ووڈ کو100سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے ۔ وہ نمک حلال، دیوار اور کبھی کبھی جیسی ہٹ فلموں میں اپنے موثر رول کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ 77سالہ اداکار نے جو گردے کے مسائل سے دوچار ہیں اور وہیل چیر پر ہیں، کپور خاندان سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے تیسرے شخص ہوں گے ۔ اس سے قبل ان کے والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے ۔ یہ ایوارڈ ایک سنہرے کنول ، دس لاکھ روپے نقد اور ایک شال پر مشتمل ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ ممتاز شخصیات کی ایک کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر دیا گیا ہے ۔ پانچ رکنی جیوری نے اتفاق رائے سے ششی کپور کے نام کی سفارش کی جنہوں نے بین الاقوامی سیمینار اور تھیٹر میں بھی ایک کامیاب کیریر بنایا۔ وہ داداد صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والے46ویں شخصیت ہیں ۔ ششی کپور1938میں پیدا ہوئے تھے ۔ وہ اپنے والد کی ہدایت میں بننے والے ڈراموں میں چار سال کی عمر سے کام کررہے ہیں ۔

Shashi Kapoor selected for the Dadasaheb Phalke Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں