لوک سبھا انتخابات میں شکست پر ملائم سنگھ کی پارٹی کارکنوں پر برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

لوک سبھا انتخابات میں شکست پر ملائم سنگھ کی پارٹی کارکنوں پر برہمی

لکھنو
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں اہانت آمیز شکست پر سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کا کرب آج اس وقت منظر عام پر آگیا جب انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ انہوں نے مرکز میں حکومت بنانے کے ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا ۔ سوشلسٹ لیڈر رام منوہر لوہیا کے یوم پیدائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ آپ لوگوں نے لوک سبھا چناؤ میں مجھے مایوس کیا ۔ اگر ہم40,50نشستیں جیتتے تو سماج وادی پارٹی میں مرکز میں حکوم تشکیل دے سکتی تھی اور کانگریس ہماری تائید کرتی تھی ۔ ملائم سنگھ یادو نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں لوہیا کے نام پر ایک کانفرنس ہال کا افتتاح کرنے کے بعد سماجوادی پارٹی کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے برباد کردیا ۔ سماجوادی پارٹی نے2014ء کے انتخابات میں اتر پردیش میں لوک سبھا کی80میں سے صرف5سیٹیں جیتیں۔ملائم سنگھ ، ان کی بہو ڈمپل یادو، بھتیجے دھرمیندر یادو، اکشے یادو اور پڑ پوتے تیج پرتاپ یادو نے کامیابی حاصل کی ۔ پارٹی کارکنوں کے نعروں کی وجہ سے خلل اندازی پر برہم ملائم سنگھ یادو نے ایک ٹیچر کا روپ دھارتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کئی پاگل ہیں اور وہ ایسی ڈسپلن شکنی پسند نہیں کرتے ۔ آپ کو نعرے نہیں لگانا چاہئے ۔ میں نے آپ سے پہلے بھی یہ بات کہی ہے۔ اگر آپ کو کوئی چیز پسند آئے تو آپ تالی بجا سکتے ہیں ۔ ملائم سنگھ یادو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ریاست میں ایک بار پھر حکومت بنانے کا چیالنج قبول کریں ۔ اگر پارٹی اس چناؤ میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو انہیں مزید تکلیف اٹھانی پڑے گی ۔ ملائم سنگھ یادو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے پروپیگنڈے کے خلاف چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سماج وادی پارٹی کو کمزور کرنا چاہے گا۔

Mulayam Singh Yadav blames party workers on Lok Sabha poll debacle

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں