ورلڈ ٹی بی ڈے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کا پروگرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

ورلڈ ٹی بی ڈے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کا پروگرام

ممبئی
ایس این بی
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ٹی بی ڈے کے موقع پر اہم پروگرام شروع کیا ہے ۔ جس کو ممبئی میشن فار ٹی بی کنٹرول دیتے ہوئے میونسپل کمشنر سیتا رام کنٹے نے ای واچر ٹرگ کانچ کیا ہے۔ اس کے تحت ٹی پی بارے گا ، دیش جیتے گا۔ کا نعرہ دیاجاچکا ہے ۔ٹی بی کی روک تھام کے لئے بی ایم سی نے2013سے کئی اہم مہم کا آغاز کیا ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ کئی سروے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ممبئی میں ٹی بی کے مریضوں کی اکثریت ، سلم بستیوں ، اورگنجان آبادی والے علاقوں میں پائی جاتی ہیں ۔ بی ایم سی نے پی پی آئی اے کے پروجیکٹ کے تحت بڑی تعداد میں ورکشاپ منعقد کئے اور تقریباً1389ڈاکٹروں اور نجی اور سرکاری اسپتالوں اور لیب کو ای ڈرگ سے وابستہ کردیا جائے گا۔ ای ڈرگ کے لئے دلچسپی رکھنے والے ڈاکٹروں کو مشورہ ہے کہ وہ9820504864پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔ ای ڈرگ واچر سروس کی شروعات میونسپل کمشنر سیتا رام کنٹے نے کی۔ ایڈیشنل کمشنر سنجے دیشمکھ ، ایکزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پدما جاکیسکر ، ڈاکٹر منی کھیتر پال ، شہر ٹی بی افسر صحت عامہ کے مشیر ارون بامنے شریک تھے۔ کمشنر کے مطابق 24مارچ کو ٹی بی ڈے کے موقع پر ای ڈرگ کے سلسلے میں ریلیوں ، بینرس وغیرہ لاکر تشہیر کی جائے گی۔

BMC launches e-voucher service for TB patients

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں