پاکستانی ہندوؤں کو نواز شریف کی جانب سے ہولی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

پاکستانی ہندوؤں کو نواز شریف کی جانب سے ہولی کی مبارکباد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے آج پاکستان میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے ساتھ ہی اقلیتوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عہد بھی کیا۔ تہنیتی پیام میں شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام برادریوں کو یکساں و مساوی حقوق حاصل ہیں اور سب کو یکساں مراعات کا حق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیاں وسیع تر ہم آہنگی اور باہمی رواداری کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہیں شریف نے کہا کہ پاکستان کا سماجی و ثقافتی شیرازہ عوام کے انفرادی زاویہ نگاہ سے متاثر ہے جن کا پس منظر ، کلچر اور رسوم و رواج مختلف ہیں۔ یہ تکثیریت قدر و اہمیت کی حامل ہے ، اور خطہ کے علاوہ گردونواح کی دنیا سے ہمیں مربوط رکھنے میں انتہائی اہم رول ادا کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے ہولی کو رنگینوں سے بھرا تہوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوش و جذبہ اور زندگی کی توانائیوں سے بھرپور ہے ۔ ہولی، بدی پر مبنی عناصر پر نیکی کی کامیابی کی علامت ہے اور سماج و معاشرہ میں تمام عقائد کو باہم مربوط کرنے کا انتہائی موثر وسیلہ ہے ۔

Sharif greets Pak Hindus on Holi eve

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں