28/مارچ سرینگر پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے ، کہ آپ نے ہم لوگوں کی طرح ہی بننے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ جب کہ کئی لوگوں کا مشورہ تھا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کا ورند کجریوال کی زیر قیادت تنظیم جیسا بننا چاہئے ۔ نیشنل کانفرنس کے ایگزیکٹیو صدر ’آپ‘ لیڈروں کے درمیان چل رہی آپسی رسہ کشی پر تبصرہ کررہے تھے۔’آپ‘ کی قومی کونسل کی آج دہلی میں ہوئی میٹن میں چار غیر مطمئن لیڈرون کو قومی مجلس عاملہ سے ہٹا دیا گیا ۔ عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تبصرہ کرنے والے پرانی سیاسی پارٹیوں کو ’آپ‘ کی طرح بننے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے ہم لوگوں جیسا بننے کافیصلہ کرلیا ہے ۔دوسری جانب جموں میں عام آدمی پارٹی میں جاری خلفشار کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے سی پی ایم نے آج کہا کہ اس تنازع سے دہلی کے لوگوں کا بہبودی کام متاثر نہیں ہونا چاہئے جنہوں نے پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لئے ووٹ دیا ہے ۔ سی پی ایم پولٹ بیورو کے رکن اور راجیہ سبھا کے ممبر سیتا رام یچوری نے پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ دریں اثناء وارانسی میں عام آدمی پارٹی میں اندرونی خلفشار تیز ہونے کے درمیان وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ پارٹی کو دہلی کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے اور نادان سیاست کرکے موقع کو نہیں گنوانا چاہئے ۔ جیٹلی نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے کافی توقعات کے ساتھ اروند کجریوال کی قیادت والی پارٹی کے حق میں ووٹ دیا تھا اور انہیں اس طرح کی سیاست کی امید نہیں تھی ۔ وزیر خزانہ نے نامہ نگاروں سے کاہ کہ ایک نئی طرح کی سیاست ابھر کر سامنے آئی ہے جب ایک لیڈر بات کرتا ہے اور اس کی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ میں نے اس طرح کی سیاست کی امید نہیں تھی ۔ جیٹلی عام آدمی پارٹی میں عدم اطمینان اور آپ کے کنوینر کجریوال کے مبینہ اسٹنگ میں ریکارڈ گفتگو کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔Seems AAP has decided to be more like other parties: Omar Abdullah
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں