ایس این بی
وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج مالی سال2015-16کے لئے1,15,689کروڑ روپے کے مجوزہ مصارف کے ساتھ ریاست تلنگانہ کا پہلا اور مکمل بجٹ تلنگانہ اسمبلی میں پیش کیا ۔ محاصل سے پاک اس بجت میں غیر منصوبہ جاتی مصارف کا تخمینہ63,306کروڑ روپے اور منصوبہ جاتی مصارف52,383کروڑ روپے ہیں ۔ تخمینی اضافہ مالیہ531کروڑ روپے ہے ۔ مالیاتی خسارہ کا تخمینہ16,969کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ جی ایس ڈی پی کے فیصد کی حیثیت سے تخمینی مالیاتی خسارہ3,49فیصد ہے۔ سال2014-15کے بالمقابل غیر منصوبہ مصارف میں اضافہ کا سبب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور بھتہ جات میں اضافہ ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت کو سال 2015-16 میں منصوبہ مصارف میں اضافہ کے لئے شدید دباؤ کا سامنا ہے ، جس کا بنیادی سبب چودھویں فینانس کمیشن کے متوقع محاصلی اختصاص میں کمی اور مرکز سے منصوبہ جاتی رقم میں تخفیف ہے ۔ سال2015-16میں1,80,293کروڑ روپے کردیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں سال 2015-16 کے تخمینہ موازنہ میں ریاستوں کو مرکز سے ملنے والے منصوبہ جاتی گرانٹس6,497,24کروڑ روپے ہے جب کہ سال2014-15کے تخمینہ موازنہ میں یہ رقم11,781کروڑ روپے تھی ۔ مرکز سے فنڈس کی کمی کی وجہ سے ہماری حکومت نے منصوبہ مصارف میں کمی کی ہے ۔ وزیر فینانس نے اپنی تقریر مین کہا کہ مرکز نے 2015-16 میں جی ڈی پی کے3.9فیصد کا مالی خسارہ پیش کیا ہے اور ریاستوں سے جی ایس ڈی پی کے تین فیصد کی حد پر قائم رہنے کی خواہش کی ہے۔ فینانس کمیشن نے اگرچیکہ بعض شرائط کی تکمیل پر جی ایس ڈی پی کی اضافی قرض حد0.5فیصد کرنے کی سفارش کی ہے لیکن اس سفارش پر مرکزی حکومت کی جانب سے تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے اعداد و شمار کے اعتبار سے اقلیتوں کی بہبود کے لئے11.05کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا اور اس طرح اس نے اقلیتوں کے لئے گزشتہ سال پیش کردہ1034کروڑ کے بجٹ میں قدرے اضافہ کیا ہے ۔ اگرچیکہ اقلیتوں کی بہبود کے سلسلہ میں سال گزشتہ پیش کردہ بجٹ مکمل طور پر خرچ نہیں ہوپایا اور حکومت نے گزشتہ بجٹ سے صرف430کروڑ روپے ہی جاری کیے ہیں تاہم اس نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ موجودہ بجٹ کے ساتھ گزشتہ سال کے بجٹ کو بھی خرچ کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرے گی ۔ وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت تمام طبقات اور شعبوں کی ترقی کے لئے پابند ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کا مقصد عوامی بہبود اور ہمہ جہتی ترقی کے ذریعہ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر ہے اور حکومت اس کے لئے پرعزم ہے ۔
بجٹ تجاویز بہتر، وزراء اور عہدیداروں کو کے سی آر کی شاباشی
وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسمبلی میں وزیر فینانس ای راجندر کی جانب سے مالیاتی سال 2015-16 کے لئے پیش کردہ مکمل بجٹ پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اور عہدیداروں کو مختلف محکموں کے لئے بجٹ کی تیاری پر انہیں شاباشی دی اور کہا کہ مختص کردہ بجٹ حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ یقینی طور پر عوامی توقعات کو پورا کرے گا ۔ کیونکہ حکومت نے بہبود، زراعت ملازمتوں کی فراہمی تعلیم اور صحت کو ترجیح دی ہے ۔ حکومت کے طویل اور قلیل مدتی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب بجٹ مختص کئے گئے ہیں۔ فلیگ شپ پراجیکٹس جیسے واٹر گرڈ جھیلوں کا حیاء سرسبروشادابی، ہائی ویز ، انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے لئے بجٹ میں متوازن اختصاص کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسرا اسکیم فیس ری ایمبرسمنٹ، قرضہ جات، پے رویژن کمیشن اور دیگر کے لئے بھی مناسب اختصاص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے وزراء، ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مخٰتص کردہ بجٹ کے ثمرات سماج کے مختلف افراد اور شعبوں تک پہنچائیں ، وزیرا علیٰ نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہئے کہ وہ بجٹ کے مکمل مطالعہ کے بعد مناسب تجاویز کے ساتھ آگے آئیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا۔
Telangana government presents Rs 1,15,689 crore full-fledged Budget, no fresh taxes
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں