شمالی اور مغربی ہند میں تباہ کن بارش اور ژالہ باری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

شمالی اور مغربی ہند میں تباہ کن بارش اور ژالہ باری

جئے پور
پی ٹی آئی
راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے سبب بارہ افراد ہلاک اور لگ بھگ90افراد زخمی ہوگئے ، اور ربیع کی فصل کو نقصان پہنچا۔ حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ حکام نے بتایا کہ بارش سے متعلق واقعات میں دیگر بارہ افراد بھی زخمی ہوئے اور بے شمار مویشی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع بوندی میں چھ افراد اضلاع راج سمند اور سوائے مادھو پور میں دو دو افراد اضلاع بیکانیر اور اجمیر میں ایک ایک فرد ہلاک ہوا ۔ ضلع راج سمند کے دیہات گنجاجی کا کھیڑا میں بجلی گرنے سے دو خواتین جو کھیت میں کام کررہی تھیں، ہلاک ہوئیں ۔ ریاست کے مختلف حصوں میں تین کم عمربچوں کے بشمول دیگر دس افراد زخمی ہوئے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ راجستھان کے طول و عرض میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرما جیسی صورت ھال پیدا ہونے سے عام زندگی متاثر ہوئی اور ربیع کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔ ضلع سوائے مادھو پور میں70ملی میٹر کوٹہ میں 58ملی میٹر، وتستھلی میں55ملی میٹر، بوندی میں41ملی میٹر، جئے پور میں36ملی میٹر۔ اجمیر میں28ملی میٹر، ارین پورہ میں25ملی میٹر ، چتور گڑھ میں19ملی میٹر، بیکانیر میں13ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔ ضلع بھلوار کے ضلعی انتظامیہ نے ہر مہلوک کے ورثاء کو دیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔ ضلعی کلکٹر روی سور پور نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق50فیصد فصلیں تباہ ہونے کا امکان ہے۔20اضلاع بہت ہی تباہ حالت میں ہیں جب کہ کھلے بازاروں کے اناج بھی بالکل ہی ابتر ہوگئی ہیں ۔
ہمسایہ جنوبی مہاراشٹر میں حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسانوں بالخصوص ناسک علاقہ میں پیاز اگانے والے اور انگور اور انار کے باغیچوں کے مالکین کو جنگی پیمانے پر مدد فراہم کریں ۔ گزشتہ48گھنٹوں کی بارش سے انگور لوڈ کرنے والے اور پکے انگور کے مالکین پر دوہری مار پڑی ہے کیونکہ گزشتہ ماہ کی حیرت انگیز بارش کی وجہ سے پہلے ہی وہ تباہی کا شکار رہ چکے ۔ بحر عرب میں پیدا شدہ شدید مغربی تباہی نے مغربی اتر پردیش کے ساتھ مدھیہ پردیش ، اترا کھنڈ، ہریانہ پنجاب اور ہماچل پردیش کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے صدر جمہوریہ کو اس بات پر مجبور کردیا کہ وہ اپنے دورہ مندی کو ملتوی کردیں جو اتوار کے دن ایک آئی آئی ٹی کے سالانہ جلسہ کے لئے متوقع تھا ۔ ژالہ باری اور بارش نے آگرہ اور ہمسایہ اضلاع میں موجود گیہوں ، سرسوں اور ٹماٹر کی فصلوں کو بالکل تباہ کرکے رکھ دیا جبکہ کسانوں کو اس مرتبہ ٹماٹر کی زبردست پیداوار کی توقع تھی ۔ اب انہیں کم ازکم نصف فصل کی بقاء پر بھی خوش ہوجانا پڑے گا۔ آگرہ کی فصلیں گھٹنوں تک پانی میں ہے ۔

Rain lashes north and west India; dozen people killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں