عربی فارسی سنسکرت پالی پراکرت زبان کے ماہرین کو صدر جمہوریہ کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

عربی فارسی سنسکرت پالی پراکرت زبان کے ماہرین کو صدر جمہوریہ کا ایوارڈ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سال2014کے لئے سنسکرت، پالی، پراکرت، عربی اور فارسی کے معروف اسکالروں کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور نوجوان اسکالروں کو مہارشی بدریان ویاس سمْان سے نوازا ۔ حکومت ہند کی وزارت برائے انسانی وسائل و ترقی نے سنسکرت، عربی ، اور فارسی زبانوں کے اسکالروں کو اعزاز دینے کے لئے1958 میں اعزازی سرٹیفکیٹ کے ایوارڈ سے متعلق اسکیم شروع کیا تھا ۔1996میں اس اسکیم میں توسیع کی گئی اور اس میں، پالی ، پراکرت کو شامل کیا گیا ۔2008سے اس اسکیم میں مزید توسیع ہوئی اور اس میں سنسکرت کے شعبے میں لائف ٹائم کارکردگی کے لئے غیر مقیم ہندوستانی یا کسی غیر ملکی کے لئے ایک عالمی ایوارڈ شامل کیا گیا ہے ۔ سنسکرت پالی، پراکرت ، عربی فارسی میں30سے40سال کی عمر کے نوجوان اسکالروں کے لئے مہارشی بدریان ویاس سمان2002سے شروع کیا گیا۔

President's award for Sanskrit, Pali/Prakrit, Arabic and Persian

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں