پہلی عالمی جنگ کے شہداء کو صدر جمہوریہ کا خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

پہلی عالمی جنگ کے شہداء کو صدر جمہوریہ کا خراج

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ ہندپرنب مکرجی نے آج انڈیا گیٹ پر واقع ام رجوان جیوتی پر گل ہائے عقیدت پیش کرکے1914-18کے دوران ہونے والی پہلی عالمی جنگ کی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے وزیٹر بک میں لکھا’’ پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے موقع میں مادر وطن کے بہادر اور نڈر سپوتوں کو اپنے برادران وطن کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں نے اپنے فرض پر اپنی زندگیاں قربان کردیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری عظیم قوم ان بہادروں کی قربانیوں سے حوصلہ افزائی پاتی رہے گی۔‘‘ اس یادگاری تقریب کا اہتمام ان پندرہ لاکھ ہندوستانی سپاہیوں کی یاد میں کیا گیا ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم میں حصہ لیا تھا اور ان میں سے ان 74 ہزار جوانوں نے اپنی عظیم قربانیاں دی تھیں جن کے نام انڈیا گیٹ کی دیواروں پر کندہ ہیں۔ یاد رہے کہ 2014-18کی مدت کو پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ یادگار کے طور پر منایاجارہا ہے ۔

President Pranab pays tribute to World War I martyrs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں