یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ہولی کے تہوار کی مبارکباد دی۔ پرنب مکرجی نے اس موقع پر اپ نے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام ہم وطنوں کو رنگوں کے تہوار ہولی کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ خدا کرے کہ ہولی کے پر مسرت موقع پر بکھرنے والے رنگ ہم سب کی زندگی میں اتحاد اور یک جہتی کو فروغ دیں اور ہماری زندگی میں خوشیاں، صحت اور آسودگی لائیں۔ آئیے ہم سب بہاروں کے اس تہوار کے وسیلے سے اپنی اس مشترکہ تہذیب کی خوشبو سے پوری دنیا کو مہکادیں ۔ نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے تہوار ہولی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیام میں کہا موسم بہار کی آمد پر آنے والا ہولی کا رنگا رنگ تہوار ملک بھر میں انتہائی جوش و مسرت کے ساتھ منایاجاتا ہے ۔ یہ تہوار ہماری قوم کی کثرت میں وحدت کی علامت ہے ۔ خدا کرے کہ یہ تہوار ہماری زندگی میں امن ، خوشحالی اور مسرتوں کے رنگ بھردے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک و قوم کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات اور مبارکباددی اور کہا کہ آپ سبھی کو ہولی کے تہوار کی نیک خواہشات اور مبارکباد۔ میں دعا گوہوں کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ سبھی کی زندگی کو مسرتوں سے مالا مال کردے۔
President Pranab Mukherjee, VP & PM wishes the country a Happy Holi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں