ہندوستان کے پیچیدہ ٹیکس نظام کی شکایت - سرخ فیتہ مشکلات کا باعث - جاپانی سفارت کار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

ہندوستان کے پیچیدہ ٹیکس نظام کی شکایت - سرخ فیتہ مشکلات کا باعث - جاپانی سفارت کار

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ہندوستان میں کارکرد جاپانی کمپنیوں کو پیچیدہ ٹیکس نظام، بے شمار قواعد اور سرخ فیتہ کے باعث کئی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے ۔ جاپان کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان میں تجارتی ماحول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہاں کئی جاپانی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ تقریباً1200کمپنیاں ہندوستان میں کارکرد ہیں جنہیں مختلف دشواریوں کا سامنا ہے ۔ وزیر (اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ) سفارت خانہ جاپان برائے ہند آکیو آئی سوماتا نے یہ بات کہی۔ وہ ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے جو اے پی میں اسمارٹ کمیونٹی کے لئے ٹکنالوجی تعاون کی توسیع کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ، انتظامی طریقہ کار ، پیچیدہ ٹیکس نظام اور کئی قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ سرخ فیتہ ، یہاں کاروبار کے کئی مسائل کھڑے کرتا ہے جس سے جاپانی کمپنیوں کی کوئی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مسائل کی یکسوئی کے لئے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور تبدیلی ڈھونڈنا بھی ہمارا کام ہے ۔ یہی دراصل ہندوستان میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ راست تعاون اور ملک میں ریاستی حکومتوں کے استحکام کا باعث کہلائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہی تمام مسائل کی یکسوئی کی کلید ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ٹاملناڈو میں جاپانی کمپنیوں کی بہتات پائی جاتی ہے اور آندھرا پردیش کے پاس ایک جغرافیائی فائدہ یہ ہے کہ وہ مشرقی ساحل پر ایک طویل ساحلی پٹی رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہم اے پی میں ایک مضبوط سیاسی قیادت بھی دیکھتے ہین ۔ ہمیں جاپانی کمپنیوں اور جاپانی سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ اے پی میں تجارت کے مواقع پر قریبی نظر ڈالیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں۔ جاپانی حکومت اور مرکزی ایجنسیاں ضروری تعاون کریں گی اور ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اے پی کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے ہم ایک ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں ۔ سمینار کا منسٹری آف اکنامی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حکومت جاپان ، حکومت آندھرا پردیش ، نیوانرجی اینڈ انڈسٹریل ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، انسٹی ٹیوٹ آف انرجی اکنامکس جاپان نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ہمراہ انعقاد عمل میں لایا۔

Japanese companies facing tax, regulations and red tape woes in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں