جنوبی کوریا - سعودی عرب نیوکلیئر تعاون کا معاہدہ - پانچ کلیدی معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-05

جنوبی کوریا - سعودی عرب نیوکلیئر تعاون کا معاہدہ - پانچ کلیدی معاہدوں پر دستخط

ریاض
اے ایف پی
سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے ریاض میں کل5اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن میں7.5بلین سعودی ریال کی مالیت سے نیو کلیئر ری ایکٹرس کی تعمیر میں معانوت شامل ہے۔ خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز اور جنوبی کوریا کی صدر پارک گیو نہی نے بھی معاشی اور سلامتی کے مسائل پر وسیع تر مذاکرات کئے ہیں۔ جنوبی کوریا ئی صدر کا 2012ء سے یہ پہلا دورہ ہے ۔ دونوں ملکوں نے پر امن نیو کلئیر تعاون کے ایک مشترکہ معاہدہ پر دستخط کردئیے ہیں ۔ ریاض اور سیول کے درمیان نیو کلیر تعاون سے متعلق معاہدہ گزشتہ روز ہونے والی سربراہ کانفرنس میں کیا گیا ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے پر امن نیو کلئیر تعاون کے معاہدے کی دستاویز پر شاہ عبداللہ نیو کلیئر توانائی سٹی کے صدر نشین ڈاکٹر ہاشم بن عبداللہ نے جب کہ دوسری جانب کورین وزیر سائنس و ٹکنالوجی چوی یانگ ہی نے دستخط کئے ۔ اس معاہدہ کے تحت جنوبی کوریا سعودی عرب کو سائنسی تحقیقات میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ نیو کلیئر توانائی کے مختلف منصوبوں میں تعاون کرے گا ۔ دونو ں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران بحری نقل و حمل کے ایک معاہدہ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس معاہدہ پر سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر عبداللہ بن عبدالرحمن المقبل جبکہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی نے دستخط کئے ۔ اس معاہدہ سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ایک دوسرے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی جس پر شاہ عبدالعزیز سائنس ٹکنالوجی سٹی کے صدر نشین ڈاکٹر ترکی بن سعود بن محمد اور جنوبی کوریا کے وزیر سائنس و ٹکنالوجی نے دستخط کئے ۔

Saudi Arabia, South Korea sign nuclear cooperation agreement to build reactors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں