طالبان کے ساتھ صلح میں پاکستان کا اہم رول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

طالبان کے ساتھ صلح میں پاکستان کا اہم رول

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ طالبان کی صلح میں پاکستان کا اہم رول ہوسکتا ہے ۔ یہ بات امریکہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے کہی ۔ افغانستان کے رہنماؤں کی آج سے شروع ہونے والے امریکی دورے کے درمیان امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ان رہنماؤں کے دورے میں افغانستان میں جنگ بندی کے عمل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ان کے اہم امور پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔ صدر بارک اوباما کے افغانستان اور پاکستان امور کے خصوصی معاون زف ایگرس اور خصوصی نمائندہ ڈانڈ فیلڈ مین نے واشنگٹن میں صحافیوں سے کہا کہ افغانستان کے رہنماؤں کے ساتھ افغان علاقے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر پر بھی بات ہوگی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایکزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ آج چا ر روز کے امریکہ کے سرکاری دورے پر یہاں پہنچ رہے ہیں ۔

Pakistan's role in peace with Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں