برطانیہ اور سوڈان کے 9 ڈاکٹروں کا داعش کی مدد کے لئے شام میں موجودگی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

برطانیہ اور سوڈان کے 9 ڈاکٹروں کا داعش کی مدد کے لئے شام میں موجودگی کا امکان

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے9نوجوان ڈاکٹرس جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں ۔ جو سوڈان میں طبی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، شام کے جنگ زدہ علاقہ کو سفر کیا ہوگا تاکہ علاقہ کا کنٹرول کرنے والے خطرناک اسلامی اسٹیٹ آئی ایس دہشت گردوں کی مدد کی جاسکے ۔ گروپ جن کی عمریں20سال کے قریب ہیں ان کے بارے میں یقین کیاجاتا ہے کہ شام میں ایک ہفتہ قبل داخل ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے والدین کو ایک پیام بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ رضا کارانہ طور پر شام میں مدد کے لئے کیام کررہے ہیں ۔ 9ڈاکٹرس کی نشاندہی لینا مامون عبدالقادر اور جو سب سے کم عمر19سالہ ہیں اور جس کا تعلق شمالی یارک شائر سے ہہے، نداسنی قادر ، روان کمال ،زین العابدین ، تسنیم سلیمان حسین ، اسمعیل حمدان ، عامر احمد ابو سباح ،محمد اسامہ بدری محمد، ہشام محمد فضل اللہ اور سمیع احمد قادرکی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ اطلاع ٹیلی گراف نے دی ۔ ایک ڈاکٹر کے والد جوبرطانیہ میں رہتے ہیں وہ بات سے واقف ہیں کہ ان کی بیٹی اپنے ہم وطن ڈاکٹروں کے ساتھ ترکی سے شام میں داخل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اپنے منصوبہ کو راز میں رکھا جس کے بارے میں رشتہ داروں کو بھی پتہ نہ تھا ۔ انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ وہ سرحد تک پہنچ چکے ہیں ۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی ۔ ان لوگوں نے سوڈان کے دارالحکومت سے استنبول کے لئے12مارچ کو پرواز کیا۔ وہاں سے انہوں نے بس کے ذریعہ دوسرے دن سرحد پار کیا۔ والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں برطانیہ اور ترکی حکام سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے جس کی انہیں ضرورت ہے ۔ 9برطانوی سوڈانی کے بارے میں یقین کیاجاتا ہے کہ ان میں سے دو سوڈانی ڈاکٹرس جو امریکی سوڈانی ہیں اور ایک کینڈائی سوڈانی ہے ان میں شامل ہوچکے ہیں ۔، مبصر کے بموجب طلبہ کے بارے میں والدین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ تل ابیاد کے ہاسپٹل میں کام کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ آئی ایس کے لئے کام کریں لیکن انہوں نے تقریباً یقینی طور پر ابھی تک ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا ۔ ڈاکٹروں کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ انگلینڈ میں پرورش ہوئی اور سوڈان میں طبی تعلیم حاصل کرنے پہنچے ۔ وہاں انہیں اسلامی تہذیب سے زیادہ تجربہ حاصل ہوا ۔ برطانوی وزیر داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت استغاثہ کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا ۔ بشرطیکہ وہ برطانیہ واپس ہونے کے بعد یہ ثابت کردیں کہ وہاں لڑائی میں شریک نہیں ہوئے ۔ گزشتہ ماہ لندن اسکول کی تین لڑکیوں کے بارے میں یقین کیاجاتا ہے کہ ایک بنگلہ دیشی نژاد ہے وہ ترکی کا سفر کیا تاکہ داعش میں شمولیت اختیار کی جائے تاہم یہ باور کیاجاتا ہے کہ 60برطانوی خواتین اور لڑکیاں جن مین18سال سے کم عمر ہیں انہوں نے جنگ زدہ شام کا دورہ کیا ہے تاکہ اسلامی اسٹیٹ عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہوجائیں ۔ برطانیہ کے اعلیٰ کونٹرٹریزم پولیس آفیسر نے اس ماہ کے اوائل میں یہ بات بتائی۔

Nine British medical students join ISIS as families beg them to return

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں