پاکستان میں وسط مدتی انتخابات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا - مشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

پاکستان میں وسط مدتی انتخابات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا - مشرف

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کے شابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت کے لئے وسط مدتی چناؤ کے امکان کو مسترد نہیں کیاجاسکتا اور مزید بتایا کہ موجودہ حکومت اپنے تین سالہ میعاد مکمل کرنے کے بعد انتخابات منعقد ہوں گے ۔ مشرف اکزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جس مین آل پاکستا ن مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی مقامی حکومت کے انتخابات میں حصہ لے گی ۔ پارٹی کو ابھی مسلمہ حیثیت نہیں ملی تاہم اسے بنیادی سطح سے ملک میں فروغ دینا ہوگا۔ آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی پارٹی کا قیام پرویز مشرف نے2010ء میں عمل میں لایا تھا۔ مشرف نے خبردار کیا کہ پاکستان کی سیاست میں بڑے چیالنجس کا سامنارہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان کے دور میں ترقی کی تھی جب وہ صدر تھے اور وہ جون2001سے2008تک صدارتی عہدہ پر فائز تھے ۔ یہ اس لئے کہ اس وقت وسائل کی مناسب انداز میں تقسیم ہوئی تھی۔ ملک میں تیسری سیاسی طاقت کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے اس نظریہ کی تائید کی اور کہا کہ پاکستان کو ایک تیسری سیاسی طاقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) قائد عمران خان کو مبارک باد دی جنہوں نے تیسری سیاست طاقت کو ابھارنے کی کوشش کی ہے۔ مشرف نے کہا کہ سسٹم میں تبدیلی کے ذریعہ حکومت کی تبدیلی کی جانی چاہئے ۔ مشرف پھر ایک بار پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے کے لئے کوشاں دکھائی دیتے ہیں ۔

Mid-term polls can't be ruled out in Pakistan: Pervez Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں