14/مارچ لاہور یو این آئی
ممبئی دہشت گرد حملوں کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو رہائی سے پہلے ہی پھر سے نظر بند کردیا گیا ہے ۔ انہیں دوبارہ نظر بند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم ثبوت پر ان کی نظر بندی ختم کردی تھی ۔ ذکی الرحمن لکھوی کو پہلے16ایم پی او کے تحت نظر بنڈ کیا گیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالتی احکامات کے بعد ہندوستان نے نئی دہلی سے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ممبئی حملوں کے ملزم کو رہا کرنے کے فیصلے پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔ یاد رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کو ممبئی حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے ، اور ہندوستان کے کہنے پر پاکستان نے چند سال قبل انہیں مظفر آباد سے آتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا اور مظفر آباد کے قریب ایک پہاڑی پر ذکی الرحمن لکھوی کے مدرسے کو بھی مسمار کردیا گیا تھا ۔ ذکی الرحمن لکھوی دیگر6ملزمین کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید تھے،18دسمبر2014کو حکومت پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اس کے اگلے ہی دن ان کو نظربند کر کے رہائی کے حکم کو حکومت نے عدالت میں چیلنج کی اتھا ۔30دسمبر کو ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا اور ان پر ایک شہری کے اغوا کا الزام لگایاگیا تھا ۔ رواں برس 3جنوری کو ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت کی منظوری کو حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرس چودھری اظہر اور حسنین پیر زادہ نے درخواست کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے شہادتوں کو نظر انداز کرکے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کی۔Pakistan detains Lakhvi again before his release
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں