آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد یکم جون کو متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-15

آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد یکم جون کو متوقع

حیدرآباد
یو این آئی
آندھر اپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابونائیڈو امکان ہے کہ اس سال یکم جون کو ریاست کے نئے دارالحکومت کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے سنا پور کے دورہ کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے ۔ چندرا بابونائیڈو سنگا پور طرز کا نیاد ارالحکومت چاہتے ہیں جس کے لئے سنگا پور کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ وہ چین کے دورہ سے قبل مارچ کے آخری ہفتہ میں سنگا پور کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چندرا بابونائیدو 30اور31مارچ کو سنگا پور کا دورہ کریں گے تاکہ ریاست کے نئے صدر مقام کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جاسکے ۔ بعد ازاں نئے دارالحکومت کے بلو پرنٹ کے سلسلہ میں سنگا پور کے ساتھ ایک معاہدہ کیاجائے گا ۔ ذرائع کے مطابق چندرا بابونا ئیڈو تلگو سال نو اگادی کے موقع پر21مارچ کو ریاست کے نئے دارالحکومت کے سنگ بنیاد کی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ سنگا پور سے طے پائے معاہدہ کے مطابق جون کے مہینہ میں سنگا پور ، آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کا ماسٹر پلان حکومت کے حوالے کرے گا۔ جس میں سکریٹریٹ ، اسمبلی ، وزیر اعلی کا دفتر ، رہائش گاہ ، راج بھون ، منسٹرس کوارٹرس بھی شامل ہوں گے ۔ اس ماسٹر پلان کو چندرا بوبانائیدو منظوری دیں گے جس کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا ۔ چندرا بابو نائیدو نے نئے دارالحکومت کے سنگ بنیاد کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور مہاراشٹرا اوڈیشہ، تاملناڈو اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ ذرائع کا ماننا ہے کہ اس تقریب کے ذریعہ چندرا بابونائیڈو ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Andhra Pradesh Capital Construction to Begin in June: Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں