28/مارچ سری ہری کوٹہ یو این آئی
ہندوستان نے آج شام پی ایس ایل وی ۔ سی 27کو خلاء میں روانہ کرتے ہوئے1425کلو گرام وزنی چوتھا نیوی گیشن سٹیلائٹ مدار میں پہنچادیا ۔ سری ہری کوٹہ کے لانچنگ پیاڈ سے شام5.19بجے پولار سٹیلائٹ لانچ وہیکل ۔سی27کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغ دیا گیا ۔ قبل ازیں ساڑھے59گھنٹے طویل الٹٰ گنتی مکمل ہوئی جو جمعرات کی صبح5.49بجے شروع ہوئی تھی ۔ الٹی گنتی مکمل ہوتے ہی44 میٹر طویل چار مرحلوں پر مشتمل پولار سٹیلائٹ لانچ وہیکل شام5.19بجے سری ہری کوٹہ کے دوسرے لانچ پیاڈ سے کامیابی کے ساتھ خلاف میں روانہ کردیاگ یا ۔ یہ پی ایس ایل وی کی 29ویں خلائی پرواز تھی ۔ یہ نظارہ انتہائی قابل دید تھا ۔ سٹیلائٹ وہیکل جیسے جیسے بلند ہورہی تھی ویسے ویسے اپنے پیچھے ایک دھویں کی لکیر چھوڑتے ہوئے آگے بڑح رہی تھی۔ زمین چھوڑتے ہوئے کانوں کو بہرہ کردینے والی آوازوں کے ساتھ یہ وہیکل خلا میں روانہ ہوگئی ۔ اس موقع پر سائنسدانوں کی ایک کہکشاں اسرو کے سربراہ اے ایس کرن کمار اور ان کے پیشرو ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی نگرانی میں ستیش دھون اسپیس سنٹر واقع بنگلور کے مشن کنٹرول سنٹر سے لانچنگ کی نگرانی کررہی تھی ۔ اے ایس کرن کمار کے لئے یہ پہلی لانچنگ تھی کیونکہ انہوں نے اسی سال جنوری میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سربراہ کے عہدہ کا جائزہ لیا تھا۔PSLV-C27 Successfully Launches India's Fourth Navigation Satellite IRNSS-1D
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں