28/مارچ امیٹھی(اتر پردیش) پی ٹی آئی
صدر کانگریس سونیاگاندھی نے آج کہا ہے کہ راہول گاندھی بہت جلد واپس ہوں گے ۔ انہوں نے زائد از ایک ماہ سے راہول کی پراسرار رخصت کے بارے میں سوالوں کا جوا ب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ سونیا نے اپ نے فرزند کے حلقہ لوک سبھا کے امیٹھی ک دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جب راہول واپس آئیں گے اور وہ جلد واپس آئیں گے۔ وہ یہاں کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے راہول کی واپسی کی تاریخ نہیں بتائی ۔ سونیا گاندھی نے عوامی منظر سے راہول کی غیر موجودگی کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں راہول، پرینکا اور میرے خاندان کی جانب سے یہاں آئی ہوں۔ ایک صحافی کی طرف سے اس بات کی نشاندہی کئے جانے پر کہ یہ امیٹھی راہول کا حلقہ ہے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ امیٹھی اور رائے بریلی دو ایسے حلقے ہیں جہاں میں کام کرتی ہوں ۔ میں نے1980کی دہائی میں یہاں شروعات کی تھی اور مجھے یہاں گھر کی طرح لگتا ہے ۔Sonia Gandhi assures Amethi: Rahul will be back soon, I am here on his behalf
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں