گورنر میزورم عزیز قریشی برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

گورنر میزورم عزیز قریشی برطرف

گورنر میزورم عزیز قریشی کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ مرکز سے گویا عملاًان کی لڑائی چل رہی تھی اور وہ انہیں اپنے عہدہ سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کے خلاف سپریم کورٹ سے تک رجوع ہوئے تھے ۔ راشٹر پتی بھون سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ’’قریشی ، گورنر میزورم عہدہ پر فائز نہیں رہیں گے ۔ گورنر مغربی بنگال کیسری ناتھ ترپاٹھی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کے علاوہ باقاعدہ انتظامت ہونے تک گورنر میزورم کے فرائض( بھی) انجام دیں ۔ قریشی کی میعاد ، مئی2017تک تھی۔ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے دو ماہ بعد کملا بنیوال کو گورنر میزورم بنائے جانے کے بعد اس عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس اقدام کے بعد عزیز قریشی دوسرے گورنر ہیں جنہیں میزورم کے گورنر کے عہدہ سے ہٹایا دیا ہے۔ گورنرمہاراشٹرا کے شنکر نارائنن کا بھی تبادلہ میزورم کو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اس نئے عہدہ کا چارج لینے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ قریشی، ان گورنروں میں سے تھے جن کا تقرر یوپی اے حکومت نے کیا تھا اور اس وقت کے معتمد داخلہ انیل گو سوامی نے قریشی سے کہہ دیا تھا کہ وہ حکومت میں تبدیلی کے بعد مستعفٰی ہوجائیں۔ تاہم قریشی انہیں اس عہدہ سے ہتانے کی کوششوں کے خلاف سپریوم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔ وہ اس وقت گورنر اتر کھنڈ تھے۔ قریشی نے جو ایک سینئر کانگریسی رہنما رہے ہیں ، اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ این ڈی اے حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انیل گو سوامی نے گزشتہ30جولائی کو انہیں کال کیا اور کہا کہ وہ قریشی مستعفیٰ ہوجائیں ۔ گوسوامی نے وضاحت کی کہ اگر وہ قریشی استعفیٰ نہ دیں تو انہیں عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا۔ قریشی نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ گو سوامی نے گزشتہ8اگست کو پھر ایک کال کیا اور ان کے استعفیٰ پر زور دیا ۔ گوسوامی نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں کہا تھا کہ انہوں نے گوسوامی نے اختیار اور جواز کے ساتھ قریشی کو تجویز پیش کی تھی کہ قریشی اپنے طور پر استعفیٰ دینے پر غور کریں ۔ کیونکہ قریشی کے اقدامات گورنر کے موقف کے شایان شان نہیں تھے ۔ اور ان اقدامات سے اس دستوری عہدہ کی نہ صرف بے وقعتی ہوتی تھی بلکہ اس عہدہ کی بے احترامی بھی ہوتی تھی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مرکز میں نئی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد سابقہ یوپی اے حکومت کے تقرر کردہ کئی گورنرس بشمول کملا بنیوال کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سابق کانگریسی رہنما وریندر کٹاریہ کو بھی لیفٹنینٹ گورنر پڈوچیری کے عہدہ سے برطرف کردیا گیا تھا ۔ گورنر میزورم کے عہدہ سے عزیز قریشی کی برطرفی کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ چھوٹی سی ریاست میزور ، گورنروں کے لئے فیصلہ کن میدان جنگ ثابت ہورہی ہے ۔

Mizoram Governor Aziz Qureshi sacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں