وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ای-گورننس پراجکٹ - پرگتی - کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ای-گورننس پراجکٹ - پرگتی - کا افتتاح

PM-launches-PRAGATI-platform
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کثیر مقصدی اور کثیر رخی پلیٹ فارم پی آر اے جی اے ٹی آئی( فعال حکمرانی اور بروقت عملدرآمد) کی شروعات کی ۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد عام آدمی کی شکایت کا ازالہ کرنا اور حکومت کے اہم پروگرام اور پروجیکٹوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ پروجیکٹوں کی نگرانی اور ان کا جائزہ لینا ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا اب ہندوستان کی جانب تجسس سے دیکھ رہی ہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ ہندوستان میں حکمرانی زیادہ قابل اعتماد اور جواب دہ ہو ۔ پہلے پرگتی انٹریکشن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نے بے موسم کی بارش اور کسانوں کو راحت ، عوامی شکایات، پروجیکٹ عملدرآمد ، سوچھ بھارت اور کام کاج میں آسانی سے متعلو موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ پرگتی پلیٹ فارم جدید ترین تین ٹیکنالوجیوں، ڈیجیٹل ڈاٹا مینجمنٹ ، ویڈیو کانفرنسنگ اور جیواسپیشل ٹکنالوجی کو منفرد مجموعہ ہے ۔ اس میں امداد باہمی کے وفاق کی سمت کا ایک منفرد امتزاج پیش کیا ہے کیونکہ یہ حکومت ہند کے سکریٹریوں اور ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے متعلقہ مرکزی اور ریاستی حکام کے ساتھ تازہ ترین معلومات اور زمین سطح کی صورتحال کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایسی کوششیں ہندوستان میں پہلے کبھی نہیں کی گئیں ۔ یہ ای۔ گورینینس اور اچھی حکمرانی میں ایک نیا پروجیکٹ بھی ہے ۔پرگی ایپلی کیشن کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں ۔ یہ تین سطح نظام ہے‘(پی ایم او، مرکزی حکومت کے سکریٹری اور ریاستوں کے چیف سکریٹری) وزیر اعظم ماہانہ پروگرام کا انعقاد سکریٹریوں اور ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ ایسا پہلا پروگرام 25مارچ2015کو سہ پہر تین بجے پرگتی ڈے کے طور پر منعقد ہوگا ۔ وزیر اعظم کے روبرو جو مسائل ہوں گے وہ عوامی شکایات، جاری پروگراموں اور زیر التو پروجیکٹوں سے متعلق دستیاب ڈاٹا بیس سے حاصل کئے جاتے ہیں ۔ اس نظام سے شکایات ،پراجیکٹ مانیٹرنگ گروپ(پی ایم جی) اور شماریات نیز پروگرام عمل درآمد کی وزارت کے لئے سی پی جی آر اے ایم ایس ڈاٹا بیس مستحکم ہوگا ۔ پرگتی ان تمام پہلوؤں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ اس میں عام آدمی یا ریاستوں کی اہم شخصیات نیز پبلک پروجیکٹوں کے ڈیولپروں کے ذریعہ وزیر اعظم کے دفتر کو بھیجے گئے مختلف مراسلات پر بھی غور ہوگا۔ ان موضوعات کو پرگتی ڈے سے سات دن قبل ہی اپلوڈ کیاجاتا ہے ۔

PM launches PRAGATI platform for redressal of grievances

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں