Bid price for FM channels in 253 cities announced
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج نئے شہروں میں ایف ایم ریڈیو چینلوں خی نیلامی سے متعلق محفوظ قیمتوں پر اپنی سفارشات پیش کی ہیں ۔ وزارت برائے اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) نے16دسمبر2014ء کو ٹرائی کو ایک ریفرینس ارسال کیا تھا جس میں تیسرے مرحلے کی پالیسی ہدایات کے مطابق264نئے شہروں میں ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی سے متعلق ریزرو قیمتوں پر اتھاریٹی کی سفارشات طلب کی تھیں۔ ان شہروں میں تمام831ایف ایم ریڈیو چینلوں کی تیسرے مرحلے کی پالیسی میں فراہم کردہ ای نیلامی عمل کے ذریعے نیلام کئے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ایم آئی بی نے شہروں کی فہرست اور نیلامی کیے جانے والے چینلوں کی تعداد فراہم کی ہے۔264نئے شہروں میں سے253شہر ایسے ہیں جن کی آبادی بندی بی ، سی اور ڈی زمرہ والے شہروں میں کی جاتی ہے ۔ ان253شہروں میں798ایف ایم ریڈیو چینلز ہیں جنہیں نیلامی کے لئے پیش کئے جانے کی تجویز ہے ۔ باقی گیارہ شہروں کی آبادی ایک لاکھ سے کم ہے ، اور یہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی خطے کے سرحدی علاقوں میں ہیں ۔ ان گیارہ شہروں میں 33ایف ایم ریڈیو چینلز ہیں جن کی نیلامی کئے جانے کی تجویز ہے ۔ ٹرائی نے6فروری2015کو نئے شہروں میں ایف ایم ریڈیو چینلوں کی نیلامی کے لئے ریزروقیمت سے متعلق ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا ۔ 25فروری2015ء تک حسے داروں سے تحریری آرا طلب کی گئی تھی وہ تمام آرا جو موصول ہوئیں انہیں ٹرائی کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا تھا ۔ بعد ازاں9مارچ2015کو نئی دہلی میں تمام حصہ داروں کے ساتھ ٹرائی نے ایک اوپن ہاؤس مذاکرے کا اہتمام کیاتھا۔ مشاورتی عمل اور ان امور کا مزید تجزیہ کرنے کے دوران حصص داروں سے موصول تمام آراء پر غوروخوض کرنے کے بعد اتھارٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں