آئی اے این ایس
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج اعلان کیا کہ وہ مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں71سالہ راہبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کی تحقات سی بی آئی کے حوالے کریں گی، کیونکہ یہ انتہائی سنگین اور حساس معاملہ ہے۔ ممتا بنریج نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ14مارچ2015کو رانا گھاٹ میں پیش آیا واقعہ سنگین معاملہ ہے۔ پولیس انتظامیہ کو خاطیوں کی گرفتاری کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی تھی۔ وہ اپنی بہترین کوششیں کررہے ہیں۔ کیس کی سنگینی اور حساس نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آج اس امر کے پیش نٖظر کہ یہ واقعہ سرحدی علاقہ سے بے حدقریب پیش آیا ہے، میں نے اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ ڈاکوؤں کی ایک ٹولی نے رانا گھاٹ میں کانونٹ آف جیسس اینڈ میری میں داخل ہوکر راہبہ کے ساتھ درندگی کی تھی ، ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس کیس کی تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور اس کی مدد کرے گی۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے صدر کارڈینل بیوسلیاس کیتیمی نے آج رانا گھاٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ راہبہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اجتماعی زیادتی اور ہریانہ میں چرچ میں توڑ پھوڑ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے ان واقعات کے بارے میں رپورٹس طلب کی ہیں۔ پولیس نے تا حال10افراد کو زیر حراست لیا ہے۔ لیکن حملہ آوروں کی گرفتاری میں اس کی ناکامی کے سبب مقامی عوام میں برہمی پیدا ہوگئی ہے ۔ جنہوں نے پیر کے دن ممتا بنرجی کے قافلہ کو روک دیا تھا ۔ وہ متاثرہ خاتون سے ملاقات کے لئے وہاں گئی تھیں ۔ جو ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ، مغربی بنگال انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملہ میں ریاستی سی آئی ڈی سے رپورٹ طلب کی ہے ۔
Nun rape: CM Mamata Banerjee hands over probe to CBI
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں