یو این آئی
نتیش کمار حکومت نے بہار اسمبلی میں اعتما د کا ووٹ 0کے مقابل140ووٹوں سے جیت لیا جب کہ بی جے پی نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا۔ بجٹ سیشن کے پہلے دن حکومت نے تحریک اعتماد پیش کی جس کی ایوان کے کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی ۔ تقریباً3گھنٹے مباحث کے بعد ایوان کی تقسیم کے ذریعہ رائے دہی عمل مین آئی۔ر یاستی حکومت نے شپیکر اودئے نارائن چودھری پر ایوان کی تقسیم کے لئے زور دیا۔ حکومت کی درخواست پر اسپیکر نے لابی تقسیم کے ذریعہ رائے دہی کا حکم دیا۔
Chief Minister Nitish Kumar Wins Confidence Vote in Bihar Assembly
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں