حصول اراضی قانون کے خلاف نتیش کمار کے برت کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-15

حصول اراضی قانون کے خلاف نتیش کمار کے برت کا آغاز

پٹنہ
آئی اے این ایس
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے نریندر مودی حکومت کے تحویل اراضی بل کے خلاف بطور احتجاج آج صبح یہاں اپنا24گھنٹے طویل برت شروع کیا۔ ان کایہ برت حصول اراضی بل کے خلاف بہار میں حکمراں جنتادل یو کے احتجاج اور مودی حکومت کو بے نقاب کرنے اور عوام کو اس کے خلاف متحرک کرنے کا ایک حصہ ہے ۔ نتیش کمار نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں سینئر پارٹی قائدین کے ساتھ برت کا آغاز کیا ۔ جنتادل یو کے ترجمان نیرج کمار نے یہ بات بتائی ۔ اس برت کے دوران نتیش کمار صرف لیمو پانی استعمال کریں گے۔ جنتادل یو کے ریاستی صدر وشست نارائن سنگھ نے کہا کہ چیف منسٹر کے ساتھ ہزاروں پارٹی کارکنوں اور قائدین نے ریاست بھر میں برت شروع کیا ہے، جس کامقصد تحویل اراضی بل کے خلاف احتجاج کرنا ہے ۔نتیش کمار نے پہلے ہی اس بل کو سیاہ قانون قرار دیا ہے ۔

Nitish Kumar begins 24-hour fast against Land Acquisition Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں