Lucknow railway junction made Wi-Fi enabled
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے شمال مشرقی ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی کی مفت خدمات آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ نارتھ ایسٹ ریلوے کے جنرل منیجر راجیو مشرا نے آج یہاں اس سروس کا افتتاح کیا۔ ریل بجٹ میں اعلان کردہ سہولت پر عمل کرتے ہوئے لکھنو جنکشن (شمال مشرقی ریلوے) پر مخصوص جگہ بنائی گئی ہے جہاں بیٹھ کرمسافراپنے موبائل یا لیپ ٹاپ پر انٹر نیٹ کا استعمال کرسکیں گے ۔ شمال مشرقی ریلوے کے رابطہ عامہ کے افسر آلوک سریواستو نے بتایاکہ30منٹ تک مسافر اس سہولت کا استعمال مفت کرسکیں گے۔ اس دوران مسافروں کو ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت بھی حاصل ہوگی تاہم30منٹ بعد استعمال پر انہیں پیسے ادا کرنے ہوں گے۔دوسری جانب اتر پردیش میں عام آدمی کو اب کھتونی، آمدنی، ذات اور رہائش سے متعلق سرٹیفکیٹ کے لئے بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ لوگ اب گھر میں بیٹھے بیٹھے انٹر نیٹ کے ذریعہ یہ تصدیق نامہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اس کے لئے لوگوں کو انفرادی عوامی خدمات مرکز اور ای ۔ڈسٹرکٹ سینٹر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ای سہولت مراکزسے مقررہ وقت میں ملنے والے تصدیق نامے اب انٹر نیٹ کے ذریعہ کوئی بھی ، کہیں سے بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ ریاست میں درخواست دینے والے کو سٹیزن سینٹر براہ راست انٹر نیٹ سے حاصل کرنے کا سرکاری حکم جاری کیا جاچکا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی تک ریاست میں جن سیوار اور دیگر مراکز سے درخواست دینے والا8محکموں کی26خدمات مقررہ مدت میں حاصل کرسکتا ہے ۔ ان میں کھتونی ، آمدنی، ذات، رہائشی سند اور دیگر خدمات شامل ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں