ترنمول کانگریس کے دفتر پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

ترنمول کانگریس کے دفتر پر حملہ

بردوان؍کولکتہ
پی ٹی آئی
نا معلوم افراد ضلع بردوان کے جموریا علاقہ میں واقعہ ترنمول کانگریس کے دفتر پر بم پھینکے اور فرارف ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح پھینکے گئے بموں کے دھماکہ سے پارٹی دفتر دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت دفتر بند تھا۔ ترنمول کانگریس کے قائدین نے جموریا پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی اور الزام لگایا کہ علاقہ میں بی جے پی کارکنوں کی کارستانی ہے ۔ یہ علاقہ آسنسول لوک سبھا حلقہ کے تحت آتا ہے جہاں سے بی جے پی لیڈ ر اور مرکزی مملکتی وزیر برائے شہری ترقیات بابو لال سکر یو منتخب ہوئے ہیں۔ مقامکی بیجے پی یونٹ کے لیڈر میرنال گھوش نے کہا کہ ان کی پارٹی نے کبھی بھی ایسی سر گرمیاں انجام نہیں دیں ۔

Trinamool Congress Office Attacked in Burdwan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں