لکھوی کی حراست کا 5 دن میں فیصلہ کیا جائے - لاہور ہائیکورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

لکھوی کی حراست کا 5 دن میں فیصلہ کیا جائے - لاہور ہائیکورٹ

لاہور
آئی اے این ایس
لاہور ہائی کورٹ( ایل ایچ سی) نے آج حکومت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ممبئی دہشت گرد حملہ کے اصل اسزشی ذکی الرحمن لکھوی کی حراست کے تعلق سے حکومت اندورن پانچ یوم فیصلہ کرے۔ لکھوی نے ایل ایچ سی میں کل ایک درخواست داخل کی جس میں دو اپیلیں کی گئیں ۔ ایک کے ذریعہ محروسی کو چیالنج کیا گیا جب کہ دوسری کے ذریعہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ان کی محروسی کے خلاف چیالنج کیا گیا جو توہین عدالت کے مرتکب ہورہی ہیں ۔ ڈان آن لائن نے اطلاع دی ۔ انہوں نے یہ موقف اختیار کررکھا ہے کہ ان کی محروسی غیر قانونی ہے ۔ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کی توہین ہے ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب ہوم سکریٹری کو ان کی محروسی ختم کرنے کا پابند بنیاجائے ۔ آئی ایچ سی نے تیسری بار لکھوی کی حراست کو نظر انداز کردیا ہے اور حکام کو ہدایت دی کہ انہیں فوری رہا کردیا جائے ۔ تاہم14مارچ کو ان کی رہائی سے قبل ایک تازہ حراست کا حکم ان کے خلاف جاری کیا گیا جسٹس محمود مقبول بجوا آج کے مقدمہ کی سماعت کی اورلکھوی کی التجاجو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی توہین عدالت سے متعلق ہے مسترد کردی ۔ عدالت نے یہ بھی پنجاب ہوم سکریٹری کو دیا کہ وہ لکھوی کی محروسی کے تعلق سے فیصلہ اندرون پانچ یوم میں لیں ۔ لکھوی ان سات افراد میں شامل ہیں جن پر26دسمبر2008میں ممبئی حملوں کا منصوبہ تیار کرنے اور اس کو انجام دینے کا الزام ہے ۔ اس واقعہ میں166افراد ہلاک ہوئے تھے۔6دیگر افراد کے خلاف مقدمہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سامنا ہے جن کا حملہ میں مبینہ رول ہے ۔ وہ ہیں حمادا مین صادق ،شاہد جمیل ریاض یونس انجم، جمیل احمد، مظہر اقبال اور عبدالماجد حملہ کے وقت لکھوی کے بارے میں یقین کیاجاتا ہے کہ وہ ممنوعہ لشکر طیبہ آپریشنل (ایل ای ٹی) کا سربراہ تھا جس کو ہندوستان کی جانب سے حملے انجام دینے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔

Make a decision on Lakhvi's detention in 5 days: Pak court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں