پاکستان کے ساتھ جہاز رانی سیکوریٹی میں فروغ پر زور باہمی تعاون میں اضافہ - چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-27

پاکستان کے ساتھ جہاز رانی سیکوریٹی میں فروغ پر زور باہمی تعاون میں اضافہ - چین

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے پاکستان کے ساتھ مستقل فوجی تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے ارادہ سے انسداد دہشت گردی، جہا ز رانی سیکوریٹی ، اور فوجی ٹکنالوجی تعاون میں فروغ کا عہد کیا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چینی سنٹرل کمیشن کے نائب صدر نشین جنرل فین چانگ لانگ نے پاکستانی بحریہ سربراہ محمد ذکا اللہ کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کے دوران یہ عہد کیا ۔ فین نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ علاقائی سیکوریٹی امور میں مزید تال میل اور تعاون کی توقع رکھتا ہے ۔ چین، انسداد دہشت گردی ، جہاز رانی سیکوریٹی اور فوجی ٹکنالوجی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ فروغ کا خواہاں ہے ۔ فین نے مزید کہا کہ چین۔پاکستان اکنامک کاریڈرو کی تعمیر میں بیلٹ اینڈ روڈ کے لائحہ عمل کے مطابق تعاون کرے گا جو دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا ضمانت ہوگا ۔ اس کے جواب میں ذکا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصی طور پر بحریہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دیاجائے گا جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلند ی کی حد پار کرلیں گے ۔ پاکستانی بحریہ سربراہ ذکا اللہ عہدہ پر فائز ہونے کے بعد چین کے اولین دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کا سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے اور فوجی سازوسامان ، عملہ کے تبادلوں اور مشترکہ جنگی مشقوں کے ذریعہ تعلقات مضبوط ہوتے رہے ہیں ۔

China vows to deepen maritime security ties with Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں