آئی اے این ایس
پاکستان نے ادعا کیا کہ ہندوستان کو سب سے زیادہ پسندیدہ ملک (موسٹ فیورڈنیشن۔ ایم ایف این) درجہ دینے کا بہت جلد اعلان کرے گا۔پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے ادعا کیاکہ ہندوستان کو ایم ایف این کا درجہ دینے کا اعلان کردیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا سرکاری طور پر اعلان کئے جانے سے قبل ہی ان کا ملک گزشتہ سال مارچ میں ہندوستان کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنا شروع کردیا ہے ۔ اسی طرح عملی طور پر اس ایم ایف این کا آغاز ہوچکا ہے صرف رسمی طور پر یہ اعلان ہونا باقی ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے یہاں کولکتہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہندوستان کو ایم این ایف درجہ دینے کامارچ2014میں اعلان کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم وہ سال یہاں انتخابات کا ماحول تھا جس کے باعث اس اعلان کو موخر کردیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاملات میں کئی درجہ اضافہ کرنے میں پاکستان کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہندو پاک مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگا پاکستان یہ خصوصی درجہ ہندوستان کو دئیے جانے کا اعلان کردے گا ۔ یہ صرف کچھ مزید وقت کی بات ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کو یہی درجہ1996میں دئیے جانے کے باوجود ہندوستان نے تجارتی عدم توازن کے باعث ان کا ملک اس امر میں شامل کرنے پر مجبور رہا۔ عبدالباسط نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان2.7بلین دولت(270کروڑ ڈالر) کی مجموعی تجارت طئے پارہے ہیں ۔ جس میں پاکستانی برآمدات حصہ فقط0.4بلین ڈالر( 40کروڑ ڈالر) ہے۔ جب کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ بعض عملی مسائل کی یکسوئی کی جاکر باہمی تجارت کو فروغ دیاجائے ۔ انہوں نے ایک اہم نکتہ کی بھی نشاندہی کی کہ صرف تجارت(درآمدتی اور برآمدگی) میں فروغ ہی ہمارا مقصد نہیں بلکہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا اور استحکام لانا ضروری ہے ۔ تا حال یہ مواقع صفر کے برابر اور نظر انداز کئے جارہے ہیں ۔
Pakistan ready to give India equivalent of MFN status: High Commissioner
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں