شتروگھن سنہا کسی بھی جگہ خواتین کے خلاف بدزبانی کے مخالف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

شتروگھن سنہا کسی بھی جگہ خواتین کے خلاف بدزبانی کے مخالف

Shatrughan-Sinha
صدر نشین سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی) پہلاج نہلانی کو ایسے میں جب کہ فلموں میں غیر شائستہ؍بھونڈے الفاظ سے متعلق ان کے ریمارکس پر فلمی برداری سے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سینئر اداکار وبی جے پی لیڈر شترو گھن سنہا نے حیرت سے پوچھا کہ موجودہ دور کے سنیما میں گالیوں کا استعمال ایک رجحان کیوں بن گیا ہے ۔1970کے دہے میں شترو گھن سنہا نے ئی فلموں میں ویلن کا یادگار رول ادا کیا ہے۔ وہ فلموں میں یا ا س سے ہٹ کر بھی خواتین کے خلاف تشدد یا دشنام طرازی کی زبان استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔ شترو گھن سنہا نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمیں ویلن کے لئے تالیوں کے بجائے گالیوں کی ضرورت کیوں ہے ۔ میں نے بحیثیت ویلن اپنے سارے کیرئیر میں جو10برس رہا ہے، میں نے ہرگز کبھی ایک بھی بھونڈا لفظ استعمال نہیں کیا ۔ میں ا پنی ترجیحات کے بارے میں پورا یقین رکھتا ہوں ۔ برابنوں گا لیکن برا نہیں کہوں گا ۔ عورتوں کو کبھی ذلیل نہیں کروں گا ۔ شترو گھن سنہا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے عصمت ریزی کا کوئی سین ہرگز نہ کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’پارس‘‘ میں میں نے عصمت ریزی کا ایک سین کرنے کے بعد یہ عہد کیا ۔ کیاآپ جانتے ہیں کہ اس فلم میں، میں ویلن تھا ، اور اس کے باوجود مجھے بہترین معاون اداکار کے لئے نامزد کیا گیا؟ اس فلم کے بعد میں نے پورے شعور کے ساتھ یہ فیصلہ کیا کہ عصمت ریزی کا سین ہرگز پھر کبھی نہیں کروں گا۔ ‘‘ شتروگھن سنہا نے بتایا کہ ’’انہیں یاد پڑتا ہے کہ کتنے مابعد مواقع پر انہیں عصمت ریزی کے سین کرنے کی ترغیب دی گئی تھی ۔

"In my entire career as a villain I never uttered one gaali" - Shatrughan Sinha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں