عام آدمی پارٹی کی قومی تادیبی کمیٹی کے صدر کے عہدہ سے پرشانت بھوشن کی برطرفی کے بعد اب امکان ہے کہ آئندہ وار ، یوگیندر یادو پر پڑنے والا ہے اور امکان ہے کہ انہیں پارٹی کے چیف ترجمان کے عہدہ سے برخواست کردیاجائے گا۔ اے اے پی ذرائع نے بتایا کہ یہ پارٹی بہت جلد اپنے ترجمانوں کی نئی فہرست جاری کرے گی جس میں یوگیندر یادو کا نام نہیں ہوگا ۔ پارٹی کے ایک سینئرلیڈر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ’’ہم بہت جلد ، پارٹی ترجمانوں کی تازہ فہرست جاری کریں گے اور اس میں یقینی طور پر یادو کا نام نہیں ہوگا ۔ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی اور قومی عاملہ سے پرشانت بھوشن کے ساتھ یوگیندر یادو کی علیحدگی کے بعد، قومی تادیبی کمیٹی کے صدر کے عہدہ سے بھی ان کی برخواستگی کا فیصلہ بھی متوقع ہے ۔ پارٹی کے اہم پیانلوں سے پرشانت بھوشن اور یوگیند ر یادو کی علیحدگی کو ، پارٹی ہی سے ان کی علیحدگی کا پیش خیمہ سمجھا جارہا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ یوگیندر یادو وہ واحد لیڈر تھے جنہیں اے اے پی کے ترجمانوں کے پیانل کی تشکیل کے بعد چیف ترجمان نامزد کیا گیا تھا۔ کل پرشانت بھوشن کو تادیبی کمیٹی سے علیحدہ کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ تین ارکان کے ایک پیانل کا تقرر کیا گیا جو اے اے پی چیف اروند کجریوال سے قریبی ربط کے لئے جانے جاتے ہیں۔
Amid spate of resignations, protests, Arvind Kejriwal says AAP is fine
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں