مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں کشمیری عوام اہم فریق - پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-25

مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں کشمیری عوام اہم فریق - پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے کسی بھی حل میں اہم شراکت دار ہیں۔ اسلام آباد نے یہ رد عمل ہندوستان کے اس بیان پر دیا ہے کہ ہند پاک مسائل میں علیحدگی پسند حریت کے رول پر اس کے موقف کو غلط سمجھنے یا اس کی غلط نمائندگی کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کا یہ مضبوط ایقان ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کی قطعی یکسوئی کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئے جس کا تعین اقوام متحدہ کی صراحتوں کے تحت ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب عامہ کے ذریعہ کیاجائے ۔ جس کا ذکر سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں موجود ہے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کے پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ مشاورتوں پر ریمارکس کے رد عمل میں یہ بات کہی ۔ بیان میں کہا گیا کشمیری اہم فریق ہیں، جیسا کہ انہیں اپنے حق خود ارادیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ امن معاشی ترقی اور جنوبی ایشیاکے عوام کی بہبود کے لئے ہند۔ پاک مذاکرات کو اہمیت حاصل ہے دفتر خارجہ نے کہا پ اکستان ہنوز تمام غیر معمولی مسائل پر غوروخوض کے لئے ہندوستان کے ساتھ پائیدار غیر مشروط اور نتیجہ خیز مذاکرات کا پابند ہے ۔ ہندوستان نے کل کہا تھا کہ ہند۔ پاک مسائل میں حریت کے رول پر اس کے موقف پر غلط فہمی یا غلط تعبیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور واضح کیا کہ تیسرے فریق کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جس میں اس نے کہا تھا کہ ہندوستان کو اسلام آباد کے قومی دن کے موقع پر حریت قائدین کو مدعو کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اکبر الدین نے کہا کہ حکومت ہند از خود بات کرنے کو ترجیح دیتی ہے ۔ اس نے کئی موقعوں پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ نام نہاد حریت کے رول پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں غلط فہمی یا غلط تعبیر کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا ’’مجھے اس بات کا اعادہ کرنے دیجئے کہ یہاں صرف دو فریق موجود ہیں اور ہند پاک مسائل کی یکسوئی میں ایک تیسرے فریق کے لئے گنجائش نہیں ہے ۔ تمام غیر معمولی مسائل پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کے فریم ورک کے اندر پرامن باہمی مذاکرات ہیں ۔

Final resolution on Kashmir issue should be in accordance to will of Kashmiris: FO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں