پی ٹی آئی
پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کے ننگر ہارصوبہ میں آج ایک امریکی ڈرون حملے میں کم از کم9پاکستانی طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ واضح رہے کہ شورش زدہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام(ایل آئی) سے وابستہ دہشت گرد اس حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ ڈا ن نیوز نے پاکستانی انٹلی جنس ذرائع کے حوالے سے یہ بات کہی ۔ ممنوعہ منگل باغ زیر قیادت لشکر اسلام نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے دوبارہ منظم ہونے کے منصوبہ کے تحت خود کو ٹی ٹی پی میں ضم کرلیا تھا ۔خیبر ایجنسی میں پاک۔ افغان سرحد کے قریب افغانستان کے ننگر ہار صوبہ کے نازیان ضلع میں ڈرون حملے میں باغ کے ڈرائیور شاکر سپاہ سمیت کم از کم9مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ سی آئی اے کی جانب سے چلائے جانے والے ڈرون طیارے نے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانہ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے کمپائنڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس حملے میں متعددافراد زخمی بھی ہوئے ۔ علاقہ میں صحافیوں کا داخلہ سختی سے ممنوع ہونے کی وجہ سے تفصیلات کی آزادانہ طور پر توثیق نہیں ہوسکی ۔ پاکستانی سیکوریٹی فورسس کی جانب سے خیبر علاقہ کی وادی تیرامیں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو اکثر نشانہ بنایاجاتا ہے ۔ خیبر، پاکستان کے سات نیم خود مختار علاقوں میں شامل ہے ، جس پر قبائلی قوانین کے تحت حکمرانی کی جاتی ہے اور جو افغان سرحد کے قریب واقع ہے ۔ سیکوریٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیاتھا جس کا مقصد خیرب ایجنسی بالخصوص نازیان سرحد کے قریب بارا کی وادی تیرا کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانا تھا۔
US drone kills 9 Pakistani militants in Afghanistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں