آئی اے این ایس
جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن کی کارروائیاں شور شرابہ اور انتشار کی نذر ہوگئیں کہ اپوزیشن نے ایوان میں کھٹوعہ اور سامبا اضلاع میں دہشت گردحملوں پر قرار داد کا پر زور مطالبہ کیا ۔ ایوان کا اجلاس ، وزیر فینانس حسیب درابو کی جانب سے2015-16کی بجٹ تجاویز کی پیشی سے شروع ہونے ہی والا تھا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس ارکان اسمبلی نے جمعہ اور ہفتہ کے دہشت گرد حملوں پر قرار داد کا مطالبہ شروع کردیا ۔ اسپیکر کویندر گپتا نے صورت حال پر قابو پانے کی کوششیں تو بہت کیں تاہم وہ ناکام رہے اور اس کے ساتھ ہی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعض ارکان نے وسط ایوان میں اکٹھا ہونے کی کوشش شروع کردی ۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے اپوزیشن سے ایوان کا وقار برقرار رکھنے کے لئے معمول کی کارروائیوں میں رخنہ نہ ڈالنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے اپوزیشن کو تسلی بھی دی کہ اگراس مسئلہ پر قرار داد کے لئے ایوان میں بحث ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں یہ دہشت گردانہ حملہ کا پہلا واقعہ نہیں ۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ریاست میں2006-07جیسا پر امن ماحول ایک بار پھر لوٹ آئے گا۔ اگر پاکستان ،و اقعی ہمارے ساتھ (ہندوستان کے ساتھ) دوستی کا خواہاں ہے تو ریاست میں قیام امن میں اس کا تعاون بھی ضروری ہے ۔ پاکستان کو ایسے حملوں میں ملوث تمام افراد کو ایسی حرکتوں سے باز رکھنے کی کوشش کرنی پڑے گی ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ایسے تمام حملے در اصل ریاست میں امن پر حملوں کے مترادف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسپیکر سے حملہ کی مذمت میں متفقہ قرار داد کی منظوری کی درخواست بھی کی ۔ اس مرحلہ میں نیشنل کانفرنس کے دیویندر رانا نے بتایا کہ ان کی پارٹی ، ایوان میں ایک قرار داد پہلے ہی پیش کردی ہے جسے اسپیکر نے نامنظور کردیا ۔ چیف منسٹر کے بیان سے غیر مطمئن اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے تمام ارکان اسمبلی نے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کی زیر قیادت ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
Jammu and Kashmir: NC stages walkout over terror attacks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں