سی پی آئی ایم کے تلگو روزنامہ - نوا تلنگانہ - کی اجرائی - وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

سی پی آئی ایم کے تلگو روزنامہ - نوا تلنگانہ - کی اجرائی - وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا خطاب

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کل بعض اخبارات کی جانب سے مسائل کو حساس بنانے کے رجحان کی مذمت کی۔ سی پی ایم کی جانب سے تلگو روزنامہ نوا تلنگانہ کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہاکہ مدیروں کو چاہئے کہ ایسے رجحان کو جائزہ لینے غوروفکر کریں جو کار آمد نہیں ہیں۔میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون ماناجاتا ہے جو عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کلیدی رول ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات کو چاہئے کہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کریں۔ علاوہ ازیں عوامی مسائل بھی شائع کریں ۔ ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخبارات غریبوں ، بے گھر اور پچھڑے ہوئے طبقات کے استحصال پر اپنے فیچر پیش کریں جس سے حکام کو ا پنی اسکیمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ چند شیکھر راؤ نے یاد دلایا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو اس وقت کے اسمبلی اسپیکر دھرما راؤ جو ایوان میں زراعت پر ان کی چیف منسٹر کی تقریر سے اتنا متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے تقریر کے لئے60منٹ الاٹ کیے کیونکہ جن نکات کو انہوں نے پیش کیا تھا وہ حالات کے مطابق تھے ۔ تاہم اخبارات نے دوسرے دن صرف چند ہی سطور اس سے متعلق پیش کیے۔ اخبارات کو چاہئے کہ متنازعہ اور حساس مسائل پیش کرنے کے بجائے وہ مختلف عنوانات کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں جو سماج کے لئے بہتر ہوتے ہیں ۔، چندر شیکھر راؤ نے تیقن دیا کہ وہ ایسے اخبارات جو ذمہ دارانہ رول ادا کرتے ہیں ان کی سو فیصد مدد کریں گے ۔ قبل ازیں یہ اخبار پرجا شکتی کے نام سے شائع ہوتا تھا تاہم ناشرین نے اس کا نام نوا تلنگانہ رکھنے کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر کئی سیاستداں بشمول تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ، تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا، تلنگانہ بی جے پی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی، سی پی آئی ایم تلنگانہ سکریٹری ٹی ویرا بھدرم، تلنگانہ پریس اکیڈیمی کے چیر مین الم نارائنا اور کئی اخبارات کے ایڈیٹرس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

“Nava Telangana” Launched by CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں