اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے آج رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-17

اسرائیل میں عام انتخابات کے لئے آج رائے دہی

یروشلم
پی ٹی آئی
اسرائیل میں عام انتخابات کے پیش نظر امید واروں نے آج رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے آخری کوشش کی ۔ انتخابات میں مقابلہ کافی سخت ہے جیسا کہ موجودہ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی پارٹی کو اوپینین پولیس میں پیچھے دکھایا گیا ہے ۔ نتن یاہو جو ریکارڈ چوتھی مرتبہ بر سر اقتدار آنے کے لئے کوشاں ہیں ، یہ دعوے کررہے ہیں کہ وہ یہودی ریاست کو محفوظ اور بنا کسی خطرے کے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ بالخصوص وہ اپنے ملک کو ایران کے نیو کلیر خطرہ سے بچانے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم اسکے باوجود وہ ماقبل انتخابات جاری کردہ پولیس میں وہ پیچھے ہیں کیونکہ ملک میں عام شہری بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جیسے مسائل پر زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ 65سالہ نتن یاہو جن کی عرفیت بی بی ہے، پہلی مرتبہ1996ء میں اقتدار میں آئے تھے اور1999ء میں شکست تک وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر رہے۔2009ء میں انہوں نے سیاسی میدان میں واپسی اور اس وقت سے اقتدار میں ہیں۔ یاہو کے حریف و صہیونی یونین کے لیڈر54سالہ اسحاق ہرزو اوپینین پولس میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے فلسطین اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے علاوہ عام آدمی کے مسائل جیسے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے نمٹنے کے وعدے کئے ہیں۔ اسرائیل میں انتخابات کے لئے کل رائے دہی ہوگی اور20ویں کنسٹ کی120نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی ۔ موجودہ پارلیمنٹ میں نتن یاہو کی لوکڈ پارٹی کے پاس17نشستیں ہیں ۔ تقریباً5.3ملین افراد حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ ووٹنگ کا مرحلہ مقامی وقت کے مطابق صبح10بجے سے شروع ہوگا۔2013ء میں منعقدہ انتخابات میں رائے دہی کا تناسب57فیصد رہا تھا جب کہ ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ بھی یہی فیصد رہے گا ۔ تازہ اوپینین پولس کے مطابق صہیونی یونین24تا26اور لوکڈ پارٹی20تا22نشستیں حاصل کرے گی ۔ اگر یہی نتائج رہے تب یاہو کی حریف جماعت کو مخلوط حکومت بنانے کا موقع حاصل رہے گا۔

Israelis go to polls after bitter election campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں